کراچی کنگز تین مہینے کے لیے چیمپئین بنا گیا، لاہور قلندرز کا دھمال نہ چل سکا

شیئر کریں:

رپورٹ عمران عثمانی
کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جو صرف تین مہینے کے لیے
ٹرافی اپنے پاس رکھ سکے گی.۔

پاکستان سپر لیگ کا نیا چیمپئن کراچی کنگز بنا تو قلندرز دھمال ڈالنا ہی بھول گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کنگز نے یکطرفہ مقابلہ کے بعد قلندرز کو
5وکٹوں سے شکست دے دی۔

بدقسمتی نے قلندرز کو اس بار فائنل میں دبوچ لیا ان کی بیٹنگ چلی اور نا بائولنگ۔
شاہین کی طوفانی بائولنگ ہوئی نہ حفیظ کی جادوئی بیٹنگ، ڈنک کا ڈنگ بھی نہیں چلا۔
بابرا عظم ایک بار پھر مرد میدان رہے انہوں نے قلندرز کا بائولنگ اٹیک بے اثر کردیا۔

135رنزکے تعاقب میں کنگز کا آغاز شاندار تھا اوپنر شرجیل خان 23 کے مجموعی اسکور
پر13رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔
49کے مجموعی اسکور پرانگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز اگرچہ 11اسکور بناکر آئوٹ ہوگئے
لیکن ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیڈوک والٹن نے تیسری وکٹ پر بابر اعظم کا
بھر پور ساتھ دیا۔

دونوں نے نہایت ذمہ دارانہ انداز میں اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کی سنچری15ویں اوور
میں مکمل کرلی۔
بابر نے اس دوران پی ایس ایل تاریخ میں کسی بھی ایک ایڈیشن میں زیادہ اسکور کرنے کالک
رانچی کا 435رنزکا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

بابر اعظم نےا س دوران 14ویں ہاف سنچری مکمل کی والٹن 110کے اسکور پر 22رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔
حارث رئوف نے 18ویں اوور میں ایک ساتھ 2وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کی۔
انہوں نے افتخار اور ردر فورڈ کو آئوٹ کردیالیکن عماد اور بابر نے حوصلہ نہیں ہارا۔
کراچی کنگز نے ہدف8 گیندیں قبل 5وکٹ پر پورا کرلیا بابر اعظم63 اورعماد10 پر ناقابل شکست گئے۔
قلندرز کی جانب سے حارث نے 2، دلبر حسین نے 2 اور سامت پٹیل نے ایک وکٹ لی۔.
اس سے قبل لاہور قلندرز کی بیٹنگ نے سب کو چکرادیا۔

ٹاس جیت کر اپنی مرضی سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی ٹیم کے اوپنرز نے نہایت سلوبیٹنگ
کا سلسلہ جاری رکھا اور بعد کے بیٹسمینوں پر خوب دبائوآگیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ فائنل میںابتدائی 10 اوورز میں تمیم اقبال اور فخرزمان نے 68رنزکا آغاز فراہم کیا۔
کنگز کوپہلی کامیابی اسی اسکور پر ملی،تمیم اقبال 38بالز پر 35 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔

فخرزمان نے بھی27رنزکے لئے 24کی اننگ کھیلی محمد حفیظ 4بالز پر 2رنزبناکر عماد وسیم کی بال پر کیچ کھڑا کر گئے۔
3رنزمیں 3وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی لیکن اس کے باوجود کہ وکٹیں ہاتھ میں تھیں۔
اسکور نہ کیا جاسکا۔بین ڈنک 11 اور کپتان سہیل اختر 14نزبناسکے سامت پٹیل 5رنزبناسکے۔
ویزے نے آخر میں جارحانہ بائولنگ کرکے اسکور کچھ آگے بڑھایا۔14بالز پر 14کے ساتھ ناٹ آئوٹ گئے۔
ٹیم کا اسکور 7وکٹ پر134رہا عمید آصف،ارشد اقبال اور وقاص مقصود نے 2،2وکٹیں لیں ،عامر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔


شیئر کریں: