کراچی کا نسلا ٹاور گرانے کا حکم

شیئر کریں:

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلا ٹاور گرانے کے خلاف ںظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے نسلا ٹاور گرانے کا حکم برقرار رکھا ہے۔
نسلا ٹاور کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا شیم آن سندھ گورنمنٹ آپ نے کراچی شہر کو سیاست کی نظر کر دیا ہے۔
وکیل نسلا ٹار نے کہا لیز منسوخی کے کیسز میں بھی تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے، ایشو کا پھر جائزہ لیا جائے اور معائنہ کرایا جائے، پورا نسلا ٹاور گرانے کا بھی حکم مناسب نہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا لاہور میں غیر قانونی فلور گرانے کا حکم دیا تھا جس سے بنیاد کمزور ہورہی تھی۔ بنیاد کمزور ہورہی تھی اسلئے پوری عمارتیں گرانے کا حکم دیا گیا،
وکیل نے کہا ہمیں بھی سنا جائے۔
جسٹس اعجاز الحسن بولے ہم نے آپ کو راستہ دیا ہے مارکیٹ ویلیو کے حساب سے پیسے مل جائیں گے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا آپ نے اپارٹمنٹ لینے سے پہلے کیوں نہیں دیکھا؟
آپ کو نہیں پتا کتنی جعلسازی ہوتی ہے؟
آپ معائنہ کیئے بغیر کیسے خرید لیتے ہیں؟


شیئر کریں: