کراچی کے 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف بکرا چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. دو دن قبل سی آئی اے پولیس
کے اہلکار لاڑکانہ سے کراچی جا رہے تھے سفر کے دوران رانی پور کے قریب بکرے چرانے والے سے بکرا
چھین کر فرار ہوگئے تھے.
مقامی لوگوں نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو روک دیا تھا. گاڑی سے چھینا گیا بکرا برآمد کر لیا گیا. بکرا چوری
کرنے والوں کی شناخت کراچی کے پولیس اہلکاروں کے طور پر ہوئی.
ہنگورجہ تھانے میں 382 دفعہ کے تحت مقدمہ نمبر 114/23 درج کرلیا گیا. مقدمے میں اے ایس آئی شوکت
علی لانگڑ، اے ایس آئی ہدایت علی انصاری،عامر عباس، اعجاز علی، صاحب خان اور لائق رحمان نامزد ہیں.
بکرا چوری کرنے والے تمام پولیس اہلکار کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی ہیں.
کراچی پولیس کے 6 اہل کار بکرا چور نکلے
