کراچی والوں کو گندے پانی سے کاشت سبزی کھلائی جانے لگیں

شیئر کریں:

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں‌ لوگوں‌ کو گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں کھلائی
جارہی ہیں۔ ضلع ملیر میں‌ بڑے پیمانے پر ایسی فصلیں کاشت کی جارہی ہیں.
ایس ایس پی ملیر اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ کارروائی کر کے ضلع ملیر میں گندے پانی میں
اگائی جانے والی سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت شدہ فصل کو تلف کر دیا۔

ضلع ملیر پولیس ترجمان کے مطابق ملیر ندی کے اندر 400 ایکٹر کے رقبے پر کاشت کی گئی فصل
صنعتی فضلہ ملے گندے پانی سے اگائی گئی تھی۔
ہائی کورٹ سندھ کی جانب سے زہریلے صنعتی فضلے کے زریعے سبزیاں‌ کاشت کرنے پر پابندی
عائد کی گئی تھی پولیس نے مضر صحت کاشت کی گئی سبزیوں کو مکمل طور پر تلف کر دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق گندے پانی میں اگائی گئی سبزیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہوتی ہیں۔


شیئر کریں: