کراچی میں گھر سے4بھائیوں کی لاشیں ملیں

شیئر کریں:

کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
کراچی میں لانڈھی کے قریب بابرکانٹا میں واقع گھر سے4افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، اہل محلہ نے علاقے میں ناگوار بدبوپھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر گھر کے دروازے توڑے تو 4 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا ابتدائی موقف ہے کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
چاروں افراد کی شناخت انور ، حماد ، عمر اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے اور آپس میں بھائی بتائے گئے ہیں، چاروں افراد کا تعلق کوئٹہ پشین سے ہے۔پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد موت کی اصل وجوہات کا علم ہو گا۔


شیئر کریں: