March 20, 2020 at 11:50 am

سندھ میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی، کراچی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا ہے ،

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج 77 سالہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلا تھا جانبحق شخص کو ڈائبیٹیز اور ہائیپرٹینشن بھی تھا

مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں کراچی میں کورونا وائرس کے کل 93 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں

یاد رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے

Facebook Comments