کراچی میں کورونا سے اموات ، 16 میتیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں

شیئر کریں:

کراچی میں کورونا وائرس موت باٹنے لگا شہر کے مختلف اسپتالوں سے ایدھی ہوم
سہراب گوٹھ 16 لاشیں پہنچائی گئیں۔

پاکستان میں کورونا زندگیاں نگلنے لگا مزید 42 افراد ہلاک ہو گئے

کووڈ 19 نے اچانک سے اموات میں اضافہ کر دیا ہے مختلف اسپتالوں سے ایدھی
ایمبولینسوں کے ذریعے لاشیں منتقل کی جارہی ہیں۔


ایدھی ایمبولنس کے ذریعے ڈاؤ نیپا چورنگی اسپتال سے 2 میتیں منتقل کی گئیں۔
لیاری جنرل اسپتال سے ایک میت ایدھی ہوم لائی گئی۔
جناح اسپتال اور کاڈیو کے مختلف وارڈ سے 3 میتیں منتقل کی گئیں۔
طبہ ہارٹ اسپتال سے ایک میت لائی گئی۔

ایس آئی یو ٹی کے کوڈ وارڈ سے 3 میتیں منتقل کی گئیں۔
دارالصحت اسپتال گلستان جوہر سے 3 میتیں ایدھی ہوم لائی گئیں۔
ضیاءالدین نارتھ ناظم آباد اسپتال سے بھی ایک میت لائی گئی۔
اسی طرح امام زین العابدین اسپتال نیا گولیمار سے ایک میت پہنچائی گئی۔
شہر بھر سے مجموعی طور پر ایدھی ریکارڈ کے مطابق 16 سرد خانے میں لا کے رکھی گئیں۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے شہریوں کو چاہیے کو اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔


شیئر کریں: