کراچی میں کالعدم تحریک طالبان مٹہ کا امیر گرفتار

ی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا. دہشت گرد
کالعدم تنظیم تحریک طالبان مٹہ سوات کا امیرہے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار دہشت گرد سابق وفاقی وزیر افضل لالہ کے گھر پر حملہ کرنے میں ملوث ہے.دہشت
گرد نے خواجہ خیل چیک پوسٹ پر حملہ کرکے کئی فوجی جوانوں کو شہید کیا تھا.
مٹہ پولیس اسٹیشن پرحملہ کرکےاسلحہ اور ایمونیشن لوٹا ، 6 نالہ ایف سی کیمپ پر حملہ کرکےقبضہ کیا اورآٹے کی بوریوں کے نیچے
سے اسلحہ وایمونیشن لوٹا. کانجو ایئرپورٹ پر حملہ کر کے قبضہ کرنے اورسوارتصحیل مٹہ سخرہ میں 15 افراد کو شہید کیا.
سخرہ گاؤں کے فضل الحق کالج آرمی کیمپ، دروشخیلہ چیک پوسٹ اور جوفیوں کی چیک پوسٹ باغ ڈہری پر بھی قبضہ کیا .
دہشت گرد سے کراچی میں مزید ساتھیوں سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی نے مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر
کیا ہے.