کراچی میں پی ئی اے کا مسافر جہاز گر گیا

شیئر کریں:

پاکستان ائیرلائنز کا لاہور سے کراچی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارہ لینڈنگ سے چند لمحات پہلے ماڈل کالونی کے کاظم آباد میں چھتوں سے ٹکراتا ہوا گر گیا۔
پی آئی اے کے طیارہ ایئربس 320 پر 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
نیچے آبادی میں بھی جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

جہاز پر سینئر صحافی اور ٹوئینٹی فور نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ بھی اس پر سوار تھے
طیارہ ماڈل کالونی کے قریب گر کر تباہ ہوا، لاہور سے کراچی آنیوالے پی آئی اے کے طیارے پی کے 8303 نے
لاہور سے ایک بجےاڑان بھری۔
2 بج کر45منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا،ایئربس 320 کا لینڈنگ سےایک منٹ قبل رابطہ منقطع ہو گیا۔
طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ لگ گئی، آسمان کی جانب دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی، رینجرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔


شیئر کریں: