پرائیوٹ اسکولز کھولنے پر سندھ حکومت کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم

شیئر کریں:

کراچی میں 17 اگست کو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے مختلف اسکولز کھولے ہیں
جس پر وزیر تعلیم سعید غنی نے پرائیویٹ اسکولز کے کھلنے کی رپورٹ پر ایکشن لیا ہے۔
سعید غنی نے ہدایت کی کہ جو پرائیویٹ اسکولز صوبے بھر میں کھلیں ہیں ان کی رجسٹریشن فوری منسوخ کر دی جائے۔
متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ان اسکولز کی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات کریں اور ان کے خلاف ایکشن لیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی
اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق کرونا وائرس کے بچاؤ سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکولز کھولے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 10 اگست کو ملک بھر سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا
جبکہ اسکولز اور شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ 15 ستمبر سے کیا ہے۔


شیئر کریں: