جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

شیئر کریں:

دورہ پاکستان پر گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ منفی آگئے۔
مہمان ٹیم نے شیڈول کے مطابق اتوار کی صبح کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کا آغاز بھی کردیا ہے،
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 26 جنوری سے شروع ہونے
والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مہمان سائیڈ نے پہلے روز پریکٹس کا آغاز ہلکی پھلکی ورزشوں سے کیا،
جنوبی افریقا کی ٹیم مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران مسلسل 6 روز تک کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پریکٹس کرے گی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم جمعرات اور جمعے کو مہمان ٹیم انٹر اسکواڈ میچز کھیلے گی۔
دوسرے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں جنوبی افریقا
کی ٹیم ہفتہ اور اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔


شیئر کریں: