کراچی میںرینجرز اور پولیس مقابلوںمیں آئے روز اسٹریٹکریمنلز کےمارے جانے کے باوجود راہ زنی کی وارداتیں
کم نہیں ہو رہی ہیں. سڑکوں پر چھینا جھپٹی کے واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں.
مسلح ملزمان موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے کے دوران گولیاں چلانے سے بھی باز نہیں آتے. آج پھر شہر
میں ایک نوجوان کو موبائل چھینتے ہوئے گولی ماردی گئی.
سائٹ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب ملزمان نے موبائل چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی.
زخمی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاںدوران علاج دم توڑگیا.
مقتول کی شناخت حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو بس اڈے پر کام کرتا تھا. مقتول کا تعلق قلعہ عبداللہ
بلوچستان سے تھا .
ذرائع کے مطابق شہر میں رواں سال کے دوران ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر ملزمان 122 افراد سے جینے
کا حق چھین چکے ہیں. زخمیوںکی تعداد کہیں زیادہ ہے.