کراچی شہر میں موبائل فون چھینا جانا اور ان کے آئی ایم آئی نمبرز تبدیل کیے جانا ایک صنعت کا درجہ حاصل
کر چکا ہے. روزآنہ شہر بھر میں سیکڑوں موبائل اور لیپ ٹاپ چھین لیے جاتے ہیں.
آئی فون اور دیگر موبائل مہنگے ہونے کی وجہ سے چھیننے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا . اسی لیے
ملزمان نے موبائل چھیننے اور ان کے آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کو منظم کاروبار بنا لیا ہے.
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے اور موبائل کے آئی ایم آئی تبدیل کرنے والے گروہ
کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے.
ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ نے نیوز کانفرنس کے دوران دعوی کیا کہ کارروائی کے دوران 400 موبائل
فونز بھی قبضے میں لئے گئے ہیں.
ملزمان چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم آئی تبدیل کرتے تھے. ان کے خلاف کارروائی ایم اے جناح روڈ
پہ کی گئی. گرفتار ملزمان کا 7 رکنی ڈکیت گروہ وارداتیں کرتا ہے.
گرفتار ملزمان کا گروہ ایک گھنٹے میں موبائل فونز کی آئی ایم آئی نمبر تبدیل کردیتا ہے. گرفتار 4 ملزمان میں سے
2 ڈاکو اور 2 آئی ایم آئی تبدیل کرنے کے ماہر ہیں.
کراچی میں موبائل فون چھیننا منظم کاروبار بن گیا
