ماسک نہ لگانے پر کراچی میں جرمانہ ہو گا

شیئر کریں:

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی کی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہاہے کہ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے
جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کورونا وائرس کے خلاف ابھی ہم جنگ جیتے نہیں ہیں وائرس کے خلاف جنگ
جاری ہے اور جیت کے قریب ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو نتائج یکسر تبدیل ہوسکتے ہیں۔
ان کی تجویز ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔
کچھ شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن شہریوں کی ایک بڑی تعداد
ایس اوپیز پر عمل نہیں کرتی۔

احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم کسی بھی بیماری یا وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر دنیا بھر کی طرح‌پاکستان میں بھی دوبارہ سے لوگوں‌ کو
متاثر کر رہی ہے۔

ملک میں‌ سب سے زیادہ کیسز کراچی ہی میں سامنے آرہے ہیں اس میں سب ہی کی بہتری ہے
کہ وہ ماسک اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔
گوکہ سندھ حکومت ہی تھی جس نے سب سے پہلے کورونا کی وجہ سے صوبہ بھر میں‌
لاک ڈاؤن کیا اور انہیں‌ مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
ایک بھر سب سے کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اپیل کی جارہی ہے۔


شیئر کریں: