کراچی میں قومی اسمبلی کی نشستیں ایم کیو ایم اورپیپلز پارٹی میں‌تقسیم

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشستیں ایم کیو ایم اورپیپلز پارٹی میں‌تقسیم

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشستیں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں تقسیم کر دی گئی ہیں. گزشتہ انتخابات میں نشستیں سمیٹنے والی تحریک
انصاف کو قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہیں دی گئی ہے.
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 2018 میں تحریک انصاف کو دیا جانے والا مینڈیٹ 2024 کے عام انتخابات میں واپس لے
لیا ہے. ایم کیو ایم نے ایک بار پھر کراچی اور حیدرآباد میں‌بھرپور کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ وہ شہر کی واحد بڑی جماعت
ہے. ایم کیو ایم پاکستان نے جناح گراؤنڈ میں جشن منانے اعلان کردیا ہے
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بھاری اکثریت لینے پر اتوار کو جیت کا جشن منایا جائے گا. جناح گراؤنڈ عزیز آباد
ایک بار پھر سے ایم کیو ایم کی سیاست کا مرکز بننے جارہا ہے. عزیز آباد جناح گراؤنڈ میں 8 سال سے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی
عائد تھی. ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 15 حاصل کر چکی ہے. 7 پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں.
تحریک انصاف قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہیں جیت سکی.
اسی طرح صوبائی اسمبلی کی بھی سب سے زیادہ نشستیں ایم کیو ایم ہی نے حاصل کی ہیں.