کراچی میں شوبز انڈسٹریز سے وابستہ خاتون کی لاش برآمد

شیئر کریں:

کراچی میں ری اینکمنٹ ڈراموں میں کام کرنے والی خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔
لائنز ایریا کے علاقے جیکب لائن میں گھر کے اندر سے ری اینکمنٹ ڈراموں میں کام کرنے والی خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی تاہم فوری طور پر ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام کے مطابق لاش کی شناخت نسرین زوجہ تہذیب کے نام سے کی گئی ہے، نسرین مختلف ٹی وی چینلز پر بننے والے ری انیکٹمنٹ ڈراموں میں کام کرتی تھی، نسرین کا شوہر اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور کبھی کبھی نسرین کے گھر آتا تھا۔ گھر تہذیب نے ہی کرائے پر لے کر نسرین کو رہنے کے لیے دیا تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لاش کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث فوری طور پر ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آسکے گی۔
خاتون سرکاری ٹیچر اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھی ری اینکمنٹ ڈراموں میں بھی کردار ادا کرتی تھی۔


شیئر کریں: