کراچی میں شادیاں کر کے شوہر کو لوٹنے والا گروپ سرگرم

شیئر کریں:

دنیا بھر میں ٹھگ مختلف طریقوں سے لوگوں کو لوٹتے ہیں. ہر ملک میں لوٹ مار کے کئی انداز اختیار کیے
جاتے ہیں. پاکستان میں بھی شہریوں کو کئی طریقوں سے لوٹا جاتا ہے.
پچھلے کچھ عرصے سے لڑکیاں شادیاں رچا کے اپنے دلہا راجہ کو جمع پونجی سے محروم کر رہی ہیں.
ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں کاظم نامی شہری سے فاطمہ نے چار ماہ قبل بیاہ رچایا.
فاطمہ نے اس سے پہلے بھی کئی شادیاں رچارکھی تھیں. کاظم پر پہلے بھی فاطمہ کی شادی پر شادیوں
کا انکشاف ہوا تو لڑکی سب کچھ جمع کر کے باپ کے ہمراہ فرار ہو گئی.

کاظم نے تھانہ میں اپنی مفرور بیوی پر چوری کا مقدمہ درج کرا دیا ہے. بیوی حق مہر کے 50 لاکھ روپے
اور کئی تولے سونا بھی لے گئی.
پولیس کے مطابق اس سے پہلے شوہر کے ماموں کو فاطمہ اپنے کے ساتھ مل کے لوت چکی ہے اس کا
مقدمہ بھی درج ہے.
پولیس نے شادی رچانے والے لڑکوں سے کہا ہے کہ وہ اچھی طرح چھان پٹخ کر لیا کریں لوٹ مار کے
واقعات اب بڑھنے لگے ہیں. پہلے ایسے واقعات پنجاب میں عام تھے.


شیئر کریں: