کراچی میں دس سال بعد ٹیسٹ میچ کا آغاز

شیئر کریں:

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوگیا ہے
پاک سری لنکا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر
بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستانی بیٹنگ شروعات میں‌ ہی مشکلات کا شکار
ہوگئی اور 5 رنز بنانے والے اوپنر شان مسعود کے بعد کپتان اظہر علی بغیر
کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں‌دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں‌تبدیلی بھی کی گئی ہے
پاکستان کی ٹیم نے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کی جگہ لیگ اسپنر
یاسر شاہ کو شامل کیا ہے اور مہمان ٹیم نے کاسن راجتھا کی جگہ
اسپنر لاستھ امبدینیا کو شامل کیا ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں‌سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا
گیا تھا جو بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا

دوسری جانب پی سی بی نے ٹیسٹ میچ میں‌طلبہ اور طالبات کے لیے مخصوص انکوژررز
میں‌داخلہ مفت کردیا گیا ہے طلب علم اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈ دکھا کر
ماجد خان اور ظہر عباس انکلوژرز میں‌داخل ہوسکیں‌گے


شیئر کریں: