کراچی میں جعلی پولیس نمبر پلیٹس کی گاڑیاں پھرنے لگیں

شیئر کریں:

کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی پولیس اور سندھ حکومت کی نمبر پلیٹس پر گاڑیاں
چل رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ایکسائیز کو ہدایات جاری
کی ہے کہ ایسی گاڑیوں کو پکڑا جائے۔
جو پرائیوٹ گاڑیاں جھوٹی نمبر پلیٹس پر چل رہی ہیں ان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن
کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اب کسی شوروم سے بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی نہیں
نکلنی چاہیے۔
غیرقانونی نمبر پلیٹس پر چلنے والی تمام گاڑیاں پکڑ کے بند کی جائیں اور مالکان
کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں آج کئی اور اہم
فیصلے بھی کیے گئے ہیں.


شیئر کریں: