کراچی میں جرائم پہ قابو پانے کے لیے پولیس کی معاونت کے لیے رینجرز بھی کئی دہائیوں سے شہر میں موجود ہے لیکن
اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم پہ تاحال قابو نہیں نپایا جاسکا ہے
کئی ماہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کراچی میں مختلف نوعیت کے جرائم میں مسلسل اضافہ ہی ہورہا ہے۔
پولیس کی دس ماہ ہی کی کارکردگی کا اگر جائزہ لیں تو شہر میں کار، موٹرسائیکلیں اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یہی نہیں بلکہ قتل ،بھتہ خوری اور اغوا کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔
صرف گزشتہ ماہ اکتوبر میں 2 ہزار 446 موبائل فون اور 25 کاریں چھینی گئیں۔ قتل کی 62 وارداتیں ہوئیں۔ اغوا برائے تاوان کی 3 اور بھتہ خوری کی وارداتیں ہوئیں۔
گوکہ پولیس اور رینجرز نے مقابلوں میں متعدد ملزمان ہلاک اور زخمی بھی کیے ہیں لیکن شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پہ لوٹے جانے کے واقعات میں کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔