کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معاملےپرالیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت، وفاقی وزارت داخلہ کی درخواستوں کا جائزہ لیا۔سماعت کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کےموقف کوسنا گیا ۔ الیکشن کمیشن نےمحفوظ فیصلےمیں کہاکہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔الیکشن کمیشن کی متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الیکشن کمیشن کےفیصلے پرکہاکہ سندھ حکومت فیصلے کا احترام کرتی ہے۔الیکشن کمیشن کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر عملدرآمد کریں گے۔اس سے قبل کراچی میں ضمنی انتخاب ملتوی ہونےکی ہیٹرک ہوچکی ہے۔21 جولائی کوبلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ ہونا تھا۔لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمشنر سندھ اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس پر انتخابات ملتوی کرکے 28 اگست کی نئی تاریخ دی تھی۔ایک بار پھر 24 اگست کوبارشوں اور سیلابی صورتحال پرصوبائی الیکشن کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ پر 28 اگست کو ہونے والے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئےتھے۔16ستمبر کو الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ لیکن 18 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا پھرمرحلہ ملتوی کردیاتھا۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات15جنوری کوکروانےکاحکم

شیئر کریں:
شیئر کریں: