کراچی میں ایم کیوایم کے گروپوں کا تصادم

ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد کے باہر متحدہ قومی موومنٹ لندن اور پاکستان کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ مشتعل
افراد کی نعرےبازی اور آفس پر پتھراو۔ پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔
ہنگامہ آرائی پر تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ منگل کی شام ایم کیوایم لندن گروپ کے کچھ کارکن احتجاج کے لئے متحدہ
قومی موومنٹ کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے۔ پارٹی کے دونوں گروپوں کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔
مشتعل افراد کی جانب سے نعرے بازی کے ساتھ پارٹی آفس پر پتھراو بھی کیا گیا۔ کچھ افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ
بھی کی گئی۔پولیس حکام کےمطابق اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے ان سے رابطہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ
کر احتجاج کرنے والوں کو منتشر کردیا جبکہ ہنگامہ آرائی کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔