کراچی میں ایم ڈی کیٹ پرچہ کی وجہ سے ایکسپو سینٹر کے باہر طلبا اور والدین کے رش کی وجہ سے ٹریفک جام
ہے۔ شہری گلشن جانے کے لیے دوسرا راستہ اختیار کریں۔
ایم ڈی کیٹ 24-2023 کے ٹیسٹ میں آج 15000 طلبہ شریک ہورہے ہیں. اسی طرح سندھ کے دوسرے
شہر حیدر آباد میں13000 اور نواب شاہ سے 4000 طلباء شریک ہیں۔
لڑکے لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ انتظامات کیئے گئے ہیں۔ اس موقع پہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے
سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.
کراچی میں ایم ڈی کیٹ پرچہ 15 ہزار امیدوار شریک
