کراچی میں انسانی اسمگلر پاسپورٹس سمیت گرفتار

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی کا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.
ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم شیخ کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم منصور علی کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا.
گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا. ملزم بغیر لائسنس کے شہریوں سے بیرون
ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا.

اسمگلرز نے لڑکیوں کو بچے پیدا کرنے کی فیکٹریاں بنادیا

ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم کے قبضے سے متعدد
پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے. متعدد فارمز، چیک بکس اور اسٹمپس بھی ضبط کی گئیں.