کراچی جسے سونے کی کان بھی کہا جاتا ہے یہاں ملک کے دیگر حصوں سے محکمہ پولیس میں ملازمت
کے لیے لوگ آتے ہیں. پولیس افسران کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ ایک پوسٹنگ ضرور کراچی ہو جائے.
پولیس کی طرح جرائم پیشہ افراد لوگ بھی لوٹ مار کے لیے کراچی کا رخ کرتے ہیں. کراچی کے شہریوں
کو راشی افسران کے ساتھ ساتھ افغانی، بنگالی اور برمی بھی لوٹ رہے ہیں.
کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث برمی گینگ کے 5 ارکان کو حراست
میں لے لیا ہے۔
سرجانی ٹاؤن میں بین الصوبائی برمی گینگ کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور
5 ارکان کو گرفتار کر لیا.
پولیس کے مطابق ملزمان خود کو پولیس اور ایجنسیوں کا ظاہر کرکے گھروں میں داخل ہوتے۔ ملزمان وارداتیں
کورنگی،ایسٹ،سینٹرل اور ویسٹ ڈسٹرکٹ میں کرتے تھے۔
واردات کے 15سے20دن ملزمان آپس میں رابطہ منقطع کر دیتے تھے، برمی گینگ کے ملزمان کچھ سال قبل
سونے کے تاجر کو اغوا کرکے اس کے گھر لے گئے.
گینگ کے 8ساتھی مارے جاچکے ہیں 2بیرون ملک فرار ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزموں
کو تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں افغانی، بنگالی اور برمی گینگ سرگرم
