شیئر کریں:
کراچی میں موسم سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آج شام سے گرج چمک کے ساتھ
بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے بارش کا سلسلہ 20 ستمبر تک جاری رہے گا.
بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گی. صبح سے شہر قائد کا موسم خوشگوار ہو چکا ہے. ٹھنڈی
ہوائیں چل رہی ہیں.
کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے بھی بعض شہروں میں تینوں دن بارش ہو سکتی ہے. پنجاب کے کئی شہروں
میں تو پچھلے دو تین روز سے بارشیں ہوچکی ہیں.
بارشوں کا یہ اسپیل موسم کی طرف سفر کی نوید لے کر آتا ہے. گرمی کے سلسلے میں بتدریج کمی اور موسم
خوشگوار ہونا شروع ہوجاتا ہے.
شیئر کریں: