کراچی میں‌ٹک ٹاک بنانے کے دوران فائرنگ لڑکی زخمی

شیئر کریں:

کراچی میں سپرہائی وے پر ہاوسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ
سے سولہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سےتحقیقات شروع کردیں۔
ابتدائی تفتیش کےمطابق لڑکی دوست کے گھر ویڈیو بنانے کے لیے موجود تھی اس دوران گولی لگنے
سے وہ زخمی ہوگئی گولنے لگنے پر اسے عباسی شہیداسپتال لے جایا گیا پھر وہاں‌سے نجی اسپتال
منتقل کردیاگیا۔
گڈاپ پولیس نے موقع سے نائن ایم ایم پستول اور چارگولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ایک نوجوان کو
بھی حراست میں لیا ہے۔
لڑکی کا دوست موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کی حالت خطرے سےباہر ہے۔ ٹک ٹاک بنانے کے دوران
فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: