کراچی میں‌آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں‌آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں‌آج ہلکی بارش کا امکان ہے. ملک میں مغربی ہواؤں کے پہنچنے کا کراچی پر اثر محسوس کیا جانے لگا ہے.
صبح سویرے شہر میں دھند رہی جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثر ہوئی. آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی
گریڈ ریکارڈ کیا گیا. ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا .
ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی آج زیادہ محسوس کی جائے گی. آج درجہ حرارت 25 تا 27 ڈگری سینٹی گریڈ
ریکارڈ ہونے کا امکان ہے. آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور دن میں بوندباندی کا امکان ہے.