کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بھی بند

شیئر کریں:

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں‌ کی بندش سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے. وزیر تعلیم سردار شاہ نے
اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے،
سرکاری و نجی اسکولز کالجز آئندہ دو روز جمعہ اور ہفتہ بند رکھے جائیں گے.

سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورت حال ہے سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں
اور جو بہتر ہیں‌ وہ متاثرین کے رلیف کیمپس مین تبدیل ہو گئے ہیں.
تعلیمی ادارون میں بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز پر ہوگا.
کراچی میں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سندھ کی صورت حال واقعی بہت خراب ہے وہاں اسکول کھلنے
کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن کراچی میں تو ایسے حالات نہیں کہ اسکول نہ کھولے جاسکیں.
برسات بھی اب ختم ہو چکی ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارش کی پیش گوئی بھی نہیں کی
ایسے میں شہر کے تعلیمی ادارے بند کردینا کسی طور پر مناسب عمل نہیں لگتا.


شیئر کریں: