کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ناظم کامختلف علاقوں کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

شیئر کریں:

کراچی کے ناظم امتحانات نے سٹی کالج بوائز موسیٰ کالونی، گورنمنٹ اپوا گرلز کالج کا دورہ کیا۔گورنمنٹ سر سید گرلز کالج ناظم آباد، گورنمنٹ وومن کالج ناظم آباد اور گورنمنٹ جناح کالج بوائز کے امتحانی سنٹر کا بھی دورہ کیا۔اور ناظم انور علی خانزادہ نے کہا کہ نقل مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

شہر میں امتحانی عمل کو شفاف بنانے میں کالج اساتذہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے کہا نقل مافیا کسی کالج میں مداخلت کریں تو انٹرمیڈیٹ بورڈ کے کمپلینٹ سینٹر کو آگاہ کیا جائے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی امتحانی مراکز کے باہر نقل مافیا کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


شیئر کریں: