کتے اب کورونا کے مریض کا پتہ چلائیں گے

شیئر کریں:

(لندن سے عبداللہ چیمہ)

کورونا وائرس کے متاثرین کی نشاندہی کیلئے برطانیہ میں کتوں کے ممکنہ استعمال پر تحقیق شروع ہو گئی ہے۔
برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے کا ماننا ہے کہ کتے کووڈ-19 (کورونا وائرس) کا پتہ لگاسکتے ہیں۔
اسی لیے ماضی میں مختلف بیماریوں کی کامیاب اسکریننگ کے بعد کورونا وائرس سونگھنے کے لیے
کتوں کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس خبر پر لوگوں کے سوال بھی شروع ہو گئے ہیں کیا اب کتے کورونا کی تشخیص کیا کریں گے؟
جدید ٹیکنالوجی میں ٹیسٹ کے بعد طویل انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن کتوں کا تجربہ کامیاب ہو گیا تو
پھر لوگوں کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔
اس کے بعد عوام کو ٹیسٹ کرانے اور اس کی رپورٹ کا انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا۔
یاد رہے برطانیہ میں کتوں کی مدد سے کینسر اور ملیریا جیسی خطرناک بیماریوں کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
کی ڈرھم یونیورسٹی اور لندن اسکول اف ہائجین نے اس تجربہ پر کام شروع کر دیا ہے۔ برطانیہ


شیئر کریں: