افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا متعدد افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل میں دھماکا
شیئر کریں:

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

حملے میں کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا کابل شہر میں قمبر چوک پر کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں 2 عام شہری اور 3 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 5 شہری اور آٹھ فوجی شامل ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے حملے میں ہلاک و زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کردی ۔

خودکش حملہ مارشل فہیم ملٹری یونیورسٹی کے قریب کیا گیا ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی۔


شیئر کریں: