شیئر کریں:
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع دے دی گئی ہے. ذرائع کے مطابق
سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملازمت میں توسیع کا مسئلہ جس طرح حکومت اور
فوج میں تنازعہ کا سبب بنا تھا اس مرتبہ ایسا کچھ نہیں ہونے دیا گیا.
جنرن ندیم انجم کے بارے میں قیاس آرائیاں یہی کی جارہی تھیں کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی
جائے گی اور ایسا ہی ہوا. اس طرح اس معاملے میں کی جانے والی قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔
جنرل ندیم انجم تا حکم ثانی اسی عہدے پر کام کریں گے۔ اس سلسلے میں سمری 14 ستمبر کو سمری منظور
کی گئی تھی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللہ کو ان کی ریٹائرمنٹ
سے ایک ہفتہ قبل عہدے میں تین سالہ توسیع دی تھی۔
شیئر کریں: