March 20, 2020 at 2:57 pm

عمران عثمانی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین ڈیوڈ وارنر پہلے ایسے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں شیڈول پہلی 100 بالز لیگ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے.
33سالە جارح مزاج اوپنر کو سائوتھمپٹن کی سدرن بریو ٹیم نے 1لاکھ 25 ہزار پائونڈز میں سائن کیا تھا. یہ رقم سب سے مہنگے ترین کھلاڑیوں کیلئے تھی .
ڈیوڈ وارنر کے مطابق کورونا وائرس افسوسناک فیصلہ کا بنیادی سبب ہے. ایونٹ جولائی و اگست میں شیڈول ہے جس میں خاصا وقت باقی تھا لیکن وارنر کہتے ہیں کہ وہ اگست میں شیڈول آسٹریلیا زمبابوے سیریز میں کھیلنا زیادہ پسند کریں گے.
100 بالز لیگ کرکٹ فارمیٹ میں نیا اضافہ ہے جس کا آغاز اس سال ہونا ہے. انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اپنے تمام ایونٹس اور بالخصوص 100 بالز کے بچائو کیلئے ابھی سے ممکنہ پلان ترتیب دے رہا ہے. ایسے میں وارنر جیسے مہنگے ترین کرکٹر کا لیگ سے دستبردار ہونا اسکے لئے بڑا دھچکا ہے کیونکہ وارنر کے ہم وطن سمته،فنچ،مچل سٹار ک اور میکسویل ودیگر کے ساتھ تمام دوسرے ممالک کے کرکٹرز بھی کنی کتراسکتے ہیں.

Facebook Comments