ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں نے لکڑی کا عارضی پل بنالیا

شیئر کریں:

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ عیسی خان کے شہریوں نے لکڑیوں سے عارضی پل تعمیر کرکے شہر کے ساتھ اپنا رابطہ بحال کرلیا۔ سیلابی پانی نے جہاں ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہاتوں کے دیہات ڈوبے وہاں پر تحصیل ڈیرہ کا گائوں کوٹ عیسی خان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔
کوٹ عیسی خان کے تقریبا 5 سو گھر تھے جو مکمل طور پر مسمار ہو گئے جبکہ رابطہ سڑکیں بھی پانی ساتھ بہہ لے گیا جس سے شہریوں کی مشکلات میںمزید اضافہ ہو گیا۔ کوٹ عیسی خان کے باسیوں نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے نہ تو انہیں راشن ملا اور نہ ہی کوئی خیمہ۔
شہریوں نے رفاعی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈیرہ کے شہریوں سمیت رفاعی اداروں نے اپنے طور پر کشتیوں کے ذریعے ہمارے پاس پکاپکایا کھانے کے علاوہ خشک راشن بھی پہنچایا۔ کوٹ عیسی خان میں جہاں گھروں کے گھرمسمار کئے وہاں پر فصلات اور سبزیاں بھی مکمل طور پر پانی کے ساتھ بہہ گئی ہیں۔ باسیوں نے انتظامیہ کی اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے راستے بحال اور ہمیں سائے کیلئے خیمے دیئے جائیںتاکہ ہم سر چھپاسکیں۔


شیئر کریں: