ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ

ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کلاچی کے دور دراز علاقے مڈی میں عوام کو مفت طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے
لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا. پاک فوج کی جانب فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں میں کھانے پینے
کی اشیاء اور بچوں میں چوکلیٹ تقسیم کی گئیں.

عورتوں اور بچوں سمیت سیکڑوں مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں. فری میڈیکل کیمپ میں ناک، کان، گلہ کے ماہر سرجن،
میڈکل افیسرز، لیڈی ڈاکٹرز گائنا کالوجسٹ، آئی سپشلسٹ نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے ایمبولنسز بھی موجود رہیں۔
مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب فری میڈیکل کے انعقاد کو سراہتےہوئے کہا عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پاک فوج کی
جانب سے اس طرح کے فری میڈیکل کیمپوں کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا.