ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پر حملہ 10 اہل کار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پر حملہ 10 اہل کار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پھر دہشت گردی ہوئی ہے. دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے 10 اہل کاروں کو شہید
اور 6 کو زخمی کر دیا ہے.
دہشت گردوں‌کی جانب سے یہ حملہ چودہوان پولیس اسٹیشن پر کیا گیا . انسانیت کے دشمنوں کے حملے میں‌کئی اہل کار موقع پر ہی
شہید ہو گئے.
شہید ہونے والوں میں محمد اسلم پیٹی نمبر770، غلام فرید پیٹی نمبر 269، محمد جاوید پیٹی نمبر 9039، محمد ادریس پیٹی نمبر 8050، محمد عمران
پیٹی نمبر 1910،منصور پیٹی نمبر 2417، اے ایس آئی کوثر ایلیٹ فورس، احترام سید 2588 ایلیٹ، رفیع اللہ 4940 ایلیٹ اور حمید الحق
1155 ایلیٹ شامل ہیں.
زخمیوں احمد حسین 6128 ایلیٹ، اکبر زمان 3265، عنایت اللہ 1276 ڈرائیور، سہراب خان 1293، ابراہیم 8005 اور نصیب خان 2578
کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا.
واقعے کے بعد پولیس و سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا. اس سے پہلے دہشت گرد پولیس اہل کاروں کو شہید کر کے
فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.
خیال رہے دہشت گردوں‌کی جانب سے خیبرپختونخوا میں اور باالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہل کاروں پر
حملے معمول بن چکے ہیں.