ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کا پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ کا دورہ

شیئر کریں:

نواب شاہ سے اسد بخاری

نواب شاہ میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کے مختلف شعبوں ٹراما سنٹر، این ائی سی وی ڈی،ایمرجنسی وارڈ،شعبہ حادثات، الٹراساؤنڈ سمیت دیگر مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کرکے اسپتال میں مریضوں کو ملنے والی صحت کی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی و دیگر متعلقہ افسران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے اسپتال کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں داخل و آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں صفائی سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ اسپتال میں داخل و علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو تمام ٹیسٹس کی سہولیات فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پی ایم سی اسپتال میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ کا دورہ کرکے صحت کی سہولیات کے متعلق معلومات لی اس موقع پر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالی نے ڈپٹی کمشنر کو اسپتال میں مریضوں کو ملنے والی صحت کی سہولیات کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔


شیئر کریں: