ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے ہوگا

شیئر کریں:

امریکا کےصدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈیموکریٹ برنی سینڈرزکےدستبردار ہونے کے بعد سابق نائب صدر جوبائیڈن کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود صدارتی الیکشن نومبر میں وقت پر ہی ہوں گے۔
دوبارہ صدارت کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ اب جوبائیڈن سے ہوگا۔
برنی سینڈرز نے اپنے حامیوں کے سامنے تسلیم کیا کہ وہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے درکار ڈیلی گیٹس کے ووٹ حاصل نہیں کر پائیں گے۔
مختلف ریاستوں میں پرائمری انتخابات کی ابتدا میں برنی سینڈرز کی پوزیشن مضبوط ہوکر ابھری تھی۔
مگر جوبائیڈن چھپے رستم نکلے دیگر حریفوں کو مختلف ریاستوں میں ہرا کر سرفہرست امیدوار بن کر ابھرے ۔
برنی سینڈرز نے ہیلتھ کئیر سب کے لیے، مفت کالج فیس، امیروں پر ٹیکس اور کم سے کم اجرت میں اضافے کی پالیسی کو اپنی مہم کی بنیاد بنایا تھا۔


شیئر کریں: