ڈرامہ سیریل “فرقہ عشق” کے رائٹر ڈائریکٹر اور فنکاروں کے خلاف لاہور کے تھانہ سول لائن میں مقدمہ
درج کر لیا گیا ہے.
مقدمہ اداکارہ حبا بخاری، ثنا فخر ، اداکار ارسلان نصیر، اکبر اسلم، فرحان گوہر، رائٹر خرم عباس ڈائریکٹر حسن طلعت
کے خلاف درج کیا گیا.
مدعی کی جانب سے مذہبی عقائد کو مجروح کرنے پر ڈرامہ کاسٹ کے خلاف مقدمہ کا اندارج کیا گیا ہے.
مدعی کا کہنا ہےکہ ڈرامہ کو فوری طور پر روک کر نامزد ملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے.
ڈرامہ میں محبت کی شادی کے لیے شیعہ سنی عقائد پر بات کی گئی ہے. یہ سیریز یوٹیوب پر چل رہی ہے.
ڈرامہ “فرقہ عشق” کے تمام کرداروںپر مقدمہ درج
