ڈاکٹر ماہا کو منشیات سپلائی کرنے والے 4ملزم گرفتار

شیئر کریں:

ڈاکٹر ماہا خود کشی کيس ميں گزری انويسٹی گيشن پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے
ڈاکٹر ماہا کو منشيات سپلائی کرنے والے گروہ کے 4 ملزم گرفتار کرليے.

ايس ايس پی انويسٹيگيشن بشير بروہی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا
کہ وہ ڈاکٹر ماہا کو بھی منشیات فروخت کرتے تھے۔
ملزموں میں سعداللہ، محمد اویس، ناصر اور محمد بلال شامل ہیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن منشیات فروخت کرتے ہیں۔ ملزم سعد اللہ نے بتايا کہ اُس نے ڈاکٹر ماہا علی کو کوکین سپلائی کی تھی۔ ایک گرام ڈیلیوری پر 13 سے 15 ہزار روپے وصول کیے جاتے تھے۔
ڈيفنس ميں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں
نامزد ملزم جنید خان 21 ستمبر کو عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہوگئے تھے۔
جوڈيشل مجسٹريٹ جنوبی نے 11 ستمبر کو ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت دے تھی


شیئر کریں: