ڈاکٹر ظفر مرزا سے اختیارات واپس، چھٹی کا امکان

شیئر کریں:

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی چھٹی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کو ہٹائے جانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیاہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا پر 2 کروڑ ماسک اسمگل کرنے کا الزام

گزشتہ روز سیکریٹری صحت کی چھٹی کے بعد تبدیلی کی ہواوں کا رخ ظفر مرزا کی جانب ہوگیا۔
ذرائع کہتے ہیں وفاقی کابینہ کے بہت سے وزیر بھی معاون خصوصی کی کارگردگی سے مطمیئن نہیں۔
خیال رہے قومی اسمبلی کے خصوصی سیشن میں بھی اپویشن جماعتوں نے معاون خصوصی
کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سپریم کورٹ وفاق اور صوبوں پر برہم، ڈاکٹر ظفر مرزا کو ہٹانے کا حکم

یہی وجہ ہے ملک بھر کے اسپتالوں کی حالت زار بھی ان کی کارکردگی گواہی دے رہے ہیں۔
حالانکہ ڈاکٹر ظفر مرزا صبح سویرے کام شروع کر دیا کرتے تھے لیکن اس کے نتائج حوصلہ افزا نہیں رہے۔
ایف آئی اے بھی ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف 2 کروڑ ماسک چین بھیجنے اور داوئیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی سے فی الحال اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔


شیئر کریں: