ڈان نیوز کی ٹی وی اسکرین پر بھارتی ترنگا لہرا دیا گیا

شیئر کریں:


ڈان نیوز کی اسکرین پر اچانک بھارتی پرچم لہرانے کے واقعہ نے سب کو حیران کر دیا۔
ڈان ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکرین پر ہیکرز نے بھارتی جھنڈا لہرا دیا۔
بھارتی ترنگا تقریبا ایک منٹ تک اسکرین پر چلتا رہا ڈان کی ٹیم اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اگست کا مہینہ آتے ہی بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے شروع کر ددیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکرین ہیک ہونے کا اس سے پہلے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔


اس زاویہ سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں واقعہ کے بعد کچھ وقت کے لیے ٹیکرز بھی غائب ہو گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسے تو اس طرح کی فائل کسی بھی سسٹم میں موجود نہیں ہوتیں۔

لیکن پھر بھی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ادرہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے کسی حتمی نتیجے
پر پہنچ کر ناظرین کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے آج ہی آئی ایس پی آر نے کشمیر پر گانا ریلیز کیا ہے۔
بھارت نے جوابی وار کرتے ہوئے چینلز پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔
اس حملے سے میڈیا وار میں بھی تیزی آگئی اور متعلقہ اداروں کے لیے بھی یہ ایک چیلنج ہے۔


شیئر کریں: