ڈالر کی اونچی اڑان،روپے کی بے قدری جاری

شیئر کریں:

زرِمبادلہ کی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ ترسیلات زر دس سال کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود روپیہ غیرمستحکم رہا۔
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کی قدر 169.11روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔ریگولیٹر کی مداخلت سے ڈالر کی تیز اڑان کا تسلسل رک گیا۔۔ بیرونی ادائیگیوں، بڑھتی ہوئی درآمدات نے روپیہ کو کمزور رکھا۔
افغانستان میں ڈالر بحران نے بھی پاکستان کی شرح مبادلہ کو متاثر کیا۔۔ معاشی مستقبل کے بارے میں غیریقینی صورتحال سے بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ برقرار رہا۔۔ ریکارڈ درآمدات، تاریخ ساز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی روپیہ کی قدر پر اثر انداز ہوا۔۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاؤ کے بعد 17پیسے بڑھکر 168.19روپے پر بند ہوئی۔۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ کر 168.80روپے ہوگئی۔


شیئر کریں: