ڈاؤ یونی ورسٹی نے کورونا وائرس دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل

شیئر کریں:

کراچی کی ڈاؤ یونی ورسٹی کورونا وائرس کے علاج کے قریب تر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ڈاؤ یونی ورسٹی نےکورونا کی دوا کا تجربہ کیا ہے اور دوا کی تیاری کے اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

کورونا میں جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل جاری ہے۔
ڈاؤیونیورسٹی نے انٹر اوینس امیونوگلوبیولن (سی آئی وی آئی جی)بنانے کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا۔
کلینکل ٹرائل کے دوران آئی سی یو میں داخل کورونا کے انتہائی بیمار مریضوں کی ریکوری 60فیصد رہی۔
کورونا کے شدید بیمار مریضوں میں سی آئی وی آئی جی سے ریکوری 100فیصد رہی۔

سی آئی وی آئی جی پر کام کا آغاز وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی کی
ہدایت پر مارچ میں شروع ہوا تھا۔

سی آئی وی آئی جی (انجیکشن) کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیز کشید کر کے تیار کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر شوکت علی کے مطابق کلینیکل ٹرائل کے لیے ڈریپ کا تعاون حاصل رہا ہے۔


شیئر کریں: