ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا میں بریسٹ کینسر واک

شیئر کریں:


ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے واک کی گئی. ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس
میں پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز کی قیادت میں میں آ گہی واک کی گئی۔
پروفیسر زرناز واحد نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے پر بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد زندگی بچائی
جا سکتی ہے۔
چالیس سال سے زائد عمر اور پچاس کلو سے زائد وزن کی حامل خواتین خود پر توجہ دیں، کم وزن،
متوازن وصحث بخش غذا،مناسب نیند بریسٹ کینسر سے بچاسکتی ہے، بریسٹ کینسر آگہی واک کے
بعد سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر آگہی سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی مہمان
خصوصی ہیں۔


شیئر کریں: