چین نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردی

شیئر کریں:

پاکستان کے دوست ملک چین نے پاکستانی شہریوں پر سفری پابنیاں عائد کردی.
چین نے کورونا کے نئے کیسیز سامنے آنے کے بعد پاکستان پر پابندیاں لگائی ہیں.
نئی پابندیوں کے بعد پاکستان شہری چین کا سفر نہیں کرسکیں گے.
چین نے پاکستان کی قومی ائیر لائن پر پابندی عائد کی ہے.

پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم

چین کی طرف سے پاکستانی شہریوں پر تین ہفتے کے لیے پابندیاں عائد کی گئی ہیں.
چینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے کیسیز میں اضافہ ہوا ہے.
ان کیسیز میں بڑی تعداد بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کی ہے.
چین کا کہنا ہے کہ پاکستان سے شہری بغیر ٹیسٹنگ کے چین کا سفر کر رہے تھے.
اس لیے پاکستان پر عارضی پابندیاں عائد کی گئی ہیں.

چینی حکام نے واضع کیا ہے کہ پاکستان پر لگائی گئی سفری پابندیاں عارضی ہیں.
یہ پابندیاں جلد ختم کردی جائیں گی.
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین میں درجنوں نئے کیسیز سامنے آئے تھے.
حالیہ نئے کیسیز کے بعد چین میں کئی ماہ بعد کورونا سے پہلی ہلاکت بھی ہوئی.


شیئر کریں: