چین میں کتوں کے ساتھ واک پر پابندی، سوشل میڈیا پر تنقید

شیئر کریں:

چین کے صوبہ یونان میں کتوں کے ساتھ واک کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
عوامی مقامات پر کتوں کو لے کر نکلنے پر 20 نومبر سے پابندی لگائی جارہی ہے۔

کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے پر یونان صوبہ کی انتظامیہ نے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 20 نومبر سے تنبیہہ کی جائے گی اور 7 ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اگر تیسری بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی پکڑا گیا تو کتا ضبط کر لیا جائے یا
اسے ہلاک بھی کیا جا سکے گا۔
سوشل میڈیا پر حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی گئی ہے اور اس فیصلے پر دوبارہ
غور کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
چین کے شہر ہنگزو میں 2018 میں دن اوقات کار میں کتوں کو باہر نکالنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
لیکن اس مرتبہ تو مکمل طور پر پابندی لگائی گئی ہے جس کی سماجی حلقون میں مزمت کی جارہی ہے۔
دنیا بھر میں عموما لوگ صبح سویرے یا شام میں کتوں‌کے ساتھ واک پر نکلتے ہیں۔


شیئر کریں: