March 27, 2020 at 12:05 pm

کورونا وبا سے بچاو اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق سامان لے کر ٹرک پاکستان پہنچ گیا۔

حکومت چین کی طرف سے بھیجے گیا امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

امدادی سامان خنجراب ٹاپ پر چین کے وفد نے گلگت بلتستان کے اعلی حکام کے حوالے کیا۔

سامان میں دو ہزار کورونا ٹیسٹ کٹ،2 لاکھ ماسک، 2 ہزار این 95 ماسک،5 وینٹی لیٹر مشین، ادویات اور دیگر سامان موجود ہے۔
امدادی سامان کے لئے خنجراب ٹاپ کا ایک حصہ خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔

Facebook Comments