چینی باشندے پنجاب پولیس کے لئے مصیبت بن گئے

پاکستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو ہدایت جاری کردی گئیں۔
پنجاب پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار چینی باشندوں کے ہمراہ ماسک
پہن کر ڈیوٹی کریں گے۔
چینی باشندوں کو ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد ان کے ساتھ ڈیوٹی پرمعمو پولیس اہلکاروں
کو بھی نیا ہدایات نامہ مل گیا۔
پنجاب پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار ماسک پہن کر ڈیوٹی کریں گے
اورنہ ہی وہ کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق ماسک پہن کر ڈیوٹی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ایس پی یو کے دس ہزار اہلکار چینی باشندوں کے ساتھ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں ۔
چار ہزار سے زائد چائنیز سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ کے محکمہ صحت سے مدد کے لیے آئی جی
پنجاب کو خط بھی لکھا تھا